Orhan

Add To collaction

دا ویمپائر آرون سیزن 3

دا ویمپائر آرون سیزن 3 از تعبیر خان قسط نمبر10

رات کے نو بج رہے تھے ۔۔۔۔ عابش تیار ہوچکی تھی پر ڈینس کچھ پتہ نہیں تھا ۔۔۔۔ عابش تیار ہوکر اپنی نانو کے پاس چلی گئ ۔۔۔ کیا کررہی ہیں نانو ۔۔۔ کچھ نہیں اُس کی نانو عابش کی ماما کی فوٹو ایلبم دیکھ رہی تھی ۔۔۔ ایک بات پوچھوں نانو عابش بیڈ پر بیٹھتے ہوئے اپنی نانو سے کہا ۔۔۔
ہاں پوچھو میری گڑیا ۔۔۔۔ بہت پیاری لگ رہی ہے میری بیٹی کیا ابھی تک ڈینس نہیں آیا ۔۔۔ نہیں نانو پتہ نہیں کہا رہےرہ گیا عابش نے مسکرا کر جواب دیا😊۔۔۔
کیا ہمارا کوئی رشتہ دار نہیں ہے آپ نے کھبی نہیں بتایا ۔۔۔ نہیں ہمارا کوئی رشتہ دار نہیں تمھارے ڈیڈ بھی اکلوتے تھے اور میری ایک ہی بیٹی تھی اچھا 🙁 عابش کا چہرہ مر جھا گیا تھا ۔۔۔ اپنی ماما کی تصویر دیکھتے ہوئے ۔۔۔۔ عابش نے کھبی بھی اپنے رشتہ داروں کے بارے میں نہیں پوچھا تھا ۔۔۔ پر آج وہ کیوں پوچھ رہی تھی ۔۔۔ اسے خود نہیں معلوم تھا ۔۔۔۔ تمھاری ماما کی ایک بیسٹ فرینڈ تھی یا یوں کہہ لو بہنوں جیسی تھی ۔۔۔ تمھارے ڈیڈ نے ملنے نہیں دیا تمھاری ماما کو اپنی دوست سے نہ کوئی رابطہ رکھنے دیا ۔ ۔۔۔ نانو ڈیڈ تو ایسے نہیں تھے وہ بہت بہت اچھے تھے آپ ایسے کیوں کہہ رہی ہیں ۔۔۔ ۔ عابش اداسی سے بولی ۔۔۔ تمھارے ڈیڈ بہت اچھے تو تھے پر ایک بات اچھی نہیں تھی اس کی وہ اس بات کے خلاف تھے کہ تمھاری ماما کسی دوست وغیرہ سے رابطہ نہ رکھے ۔۔۔ ماما کی دوست کا کیا نام تھا ۔۔۔ زالفہ کیرنی ۔۔۔۔ بہت پیاری ہے بکل میری ایمیلی جیسی ۔۔۔۔ اور وہ کوریا میں رہتی ہے ۔۔۔۔ ڈوربیل کی آواز آئی ۔۔۔۔ لگتا ہے ڈینس آگیا ۔۔۔ نانو میں جارہی ہوں عابش نے ڈور بیل کی آواز پر کہا ٹھیک ہے اپنا خیال رکھنا ۔۔۔ ارے نانو میں کون سا کوریا جارہی ہوں ڈنر پر جارہی ہوں ۔۔۔ عابش باہر آئی تو ڈینس ہی تھا تم نے بہت دیر کردی آنے میں ۔۔۔ ہاں راستہ میں کار خراب ہوگئ تھی ۔۔۔ اچھا اب چلتے ہیں ۔ ۔۔۔۔ ڈینس نے جلدی سے بڑھ کر کار کا گیٹ کھولا ۔۔۔۔ یہ کیا کررہے ہو میرے ہاتھ ٹوٹے نہیں ہیں سلامت ہیں ۔۔۔ 😂اچھا میڈم اب تو کھول دیا ْآپ بیٹھ جائے ۔۔۔۔ تاکہ ہم ہوٹل جاسکے ۔۔۔ عابش کے چہرہ پر مسکراہٹ آگی تھی ۔۔۔۔ ڈینس نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی ۔۔۔ اور وہ لوگ ہوٹل کے لیے نکل گئے ۔۔۔


ادیان اپنے موم ڈیڈ کو ڈنر پر لے کر جا رہا تھا ۔۔۔۔ وہ ڈور سے باہر ہی نکلے تھے سامنے سے لرا ْآگئ تھی ۔۔۔۔ ہائے ادیان کیسے ہو ۔۔۔۔ ادیان کا چہرہ غصہ سے سرخ ہوگیا تھا ۔۔۔ادیان نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ آپ دونوں ادیان کے پرنٹس ہیں زالفہ اور ارون کو ادیان کے پیچھے سے آتے دیکھا تو فوراً سے بولی ۔۔ لرا ایک بہت تیز ومپئر تھی ۔۔۔ ہاں زالفہ نے کہا۔۔۔ میں ادیان کی دوست ہوں لرا ۔۔۔ لرا نے مسکراتے ہوئے کہا ۔۔۔ زالفہ کو وہ لڑکی پسند آئی تھی پر ارون کو پسند نہیں آئی تھی ۔۔۔ موم ڈیڈ دیر ہورہی ہے چلے ۔۔۔۔ ادیان نے اپنی کار کا گیٹ کھولتے ہوئے کہا ۔۔۔ اور کار میں بیٹھ گیا ۔۔ لرا کو بری طرح انگنور کیا تھا ادیان نے ۔۔۔ اور یہ بات لرا نے نوٹ کی تھی ۔۔۔۔۔ ارون نے بھی نوٹ کی تھی پر زالفہ نے نوٹ نہیں کی تھی زالفہ تو خوش تھی کہ اُس کے بیٹے نے کوئی دوست تو بنائی لندن میں ورنہ تو وہ اکیلا رہتا تھا ۔۔۔۔۔۔ کہاں جارہے ہیں آپ لوگ ۔۔۔ لرا نے جھٹ سے پوچھا ۔۔۔ ادیان ہمیں ڈنر پر لے جارہا ہے ۔۔۔۔ زالفہ نے جواب دیا .۔۔۔ کیا میں بھی آپ کے ساتھ چل سکتی ہوں ۔۔۔ میم ۔۔۔ لرا نے بہت ہی معصومیت سے کہا ۔۔۔ ہاں کیوں نہیں ۔۔۔ زالفہ نے کہا ۔۔۔۔ اوکے تم ادیان کے ساتھ اُس کی کار میں آجاو ۔ ۔۔ہم اپنی کار میں آتے ہیں ۔۔۔۔ ادیان کا غصہ حد سے بڑھ گیا تھا لرا کی چالاکی پر ۔۔ ادیان نے لرا اور اپنی موم کی بات سن لی تھی ۔۔۔۔ کار میں بیٹھے بیٹھے ۔۔۔۔۔ ادیان نے کار اسٹارٹ کردی تھی لرا جیسی بی بیٹھنے کار کی طرف بڑھی ادیان نے اپنی کار روڈ کی سمت ڈوڑا دی ۔۔۔ لرا کو اپنی بے عزتی لگ رہی تھی ۔۔۔۔ زالفہ اور ارون اپنی کار میں بیٹھ چکے تھے ۔۔۔
لرا تم اپنی کار میں آجاو ۔۔۔ عابش نے وینڈو سے جھانک کر کہا ۔۔۔ جی میم ۔۔۔۔ لرا اپنی کار میں بیٹھی لرا کی آنکھیں غصہ سے سرخ ہوگئی تھی۔۔۔ ادیان میں تم کو دیکھ لو گی ۔۔۔ ۔ بولتے ہوئے اپنی کار اسٹاٹ کی اور ادیان کے پیچھے اپنی کار لے کر نکل گئ ۔۔۔۔


عابش ڈیبس کے ساتھ Edniburgh ہوٹل میں پہنچ چکی تھی ۔۔۔ چھوٹے چھوٹے ستاروں کی طرح لائٹز مدھم تھی پر پورے ہوٹل کو روشن کررہی تھی میوزک بھی سلو آواز میں چل رہا تھا ۔۔۔ کیسا لگا یہ ہوٹل ۔۔۔ ڈینس نے پوچھا یہاں میں آچکی ہوں ایک بار سوزین اور رفا کے ساتھ اچھا ہے مینیو بھی بہت اچھا یہاں کا ۔۔۔ عابش نے دوسری میز پر بیٹھے کپل کو دقیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔ اچھا کچھ آڈر کرتے ہیں ۔۔۔ ایک ویٹر ان کے پاس آیا کیا لینا پسند کرے گے آپ لوگ ویٹر نے پوچھا ۔۔۔ عابش نے ٹیبل پر رکھے مینو کارڈ اٹھا کر دو تین ڈیشز آڈر کی ۔۔۔ ڈینس نے بھی سیم آڈر دیا ۔۔۔ پھر ویٹر چلا گیا ۔۔۔


تینوں کار آگے پیچھے روکی ادیان کار سے اتر کر اندر جانے لگا لرا بھی تیزی سے کار سے اتر کر ادیان کے ساتھ ساتھ چلنے لگی سوری کل کے لیے لرا نے ادیان کے ساتھ چلتے چلتے کہا ۔۔۔ ادیان کا بلکل دل نہیں تھا اُس کا کوئی جواب دے اسلیے خاموشی سے ہوٹل کے ڈور سے اندر چلا گیا ۔۔۔۔ لرا نے ادیان کا باذو پکڑ لیا ۔۔۔ ادیان نے لرا کا ہاتھ اپنے باذو سے ہٹایا ڈونٹ ٹچ می ۔ ۔۔۔۔ غصہ سے آنکھیں دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔🙄🙄🙄 پیچھے اُس کی موم ڈیڈ تھے اسلیے ادیان نے لرا سے زیادہ کچھ نہیں کہا ۔۔۔* وہ دیکھو ۔ ہماری یونی کے دو لوو برڈ ۔۔۔۔ ڈینس نے ادیان اور لرا کو دیکھ تو عابش سے بولا ۔۔ لوو برڈ عابش کو یقین نہیں آرہا تھا عابش کو بہت برا گا تھا ڈینس کا یہ جملہ ۔۔۔۔۔😕😕 عابش کھانے کا بائٹ لے رہی تھی ادیان کو لرا کے ساتھ دیکھ کر اُ س کے ہاتھ سے spoon چھوٹتے چھوٹتے بچا ۔۔۔۔۔۔ عابش کا دل عجیب سا ہوگیا تھا ۔۔۔۔ کھانے سے بھی اُس کا دل اُٹھ گیا تھا ۔۔۔۔ کیا ہوا عابش تم کچھ کھا کیوں نہیں رہی ۔۔۔۔ بس دل نہیں کررہا کیا ہم چلے یہاں سے ڈینس میرے سر میں درد ہورہا ہے ۔۔۔ اچھا مجھے کچھ کہنا ہے ۔۔۔ ڈینس نے کہا ۔۔۔ ہاں کہو ۔۔۔۔۔ عابش نے ادیان پر سے نظرے ہٹائی ۔۔۔ ادیان اور لرا چیر پر بیٹھ چکے تھے ۔۔۔۔ زالفہ بھی ارون کے ساتھ آکر بیٹھ گئی تھی ۔۔۔۔ اب وہ آڈر کررہے تھے ویٹر کو ۔۔۔ ادیان کی نظر عابش پر پڑی ۔۔۔ عابش کو ڈینس کے ساتھ دیکھ کر ادیان کو بہت غصہ آرہا تھا ۔۔۔۔ ادیان کا دل تو کررہا تھا عابش کا ہاتھ پکڑکے وہاں سے لے جائے وہ ایسا کر بھی سکتا تھا ۔۔۔ لیکن وہ اپنی موم ڈیڈ کے ساتھ تھا اسلیے ایسا کرنا اُس سے مناسب نہیں لگا ۔۔۔۔ لرا تو جل گئ تھی ادیان کی نظرے عابش پر دیکھ کر ۔ ۔ * تم کو کیا کہنا ہے جلدی کہو ۔۔۔۔ ڈینس عابش نے کہا ۔۔۔ ہاں میں وہ کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔۔۔ روک کیوں گئے ۔۔۔۔ بولو بھی ۔۔۔۔ مجھے تم بہت اچھی لگتی ہو ۔۔۔ ۔ اور میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں ۔۔۔۔ کیا تم مجھ سے شادی کرو گئ ۔۔۔۔۔ عابش نے اُس سے گھور کر دیکھا تم مجھے یہاں یہ سب کہنے لائے تھے ۔۔۔۔۔😡😡😡😡 عابش ادیان کو لرا کے ساتھ دیکھ کر بہت غصہ تھی ۔۔۔۔اوپر سے ڈینس کی باتیں ۔۔ ہاں ڈینس کہتے ہوئے عابش کا میز پر رکھے ہاتھ کو پکڑا ۔۔۔۔ یہ کیا بدتمیزی ہے عابش نے اپنا ہاتھ پیچھے کرلیا مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی میں تم کو اپنا اچھا دوست سمجھتی تھی اسلیے ڈنر کے لیے آئی تھی ۔۔۔
پر تم نے دوستی خراب کردی یہ سب کہہ کر ۔۔۔عابش کھڑی ہوئی اور کہتے ہوئے جانے لگی ۔۔۔۔ پلیزعابش میری بات تو سنو ۔۔۔۔ ڈینس نے پیچھےسے آواز دے کر عابش کو روکنے کی کوششش کی ۔۔۔۔ میرے پیچھے مت آنا ۔۔۔۔ ڈینس کو غصہ سے کہا اور اپنے پرس سے پیسے نکلے اور اپنے کھانے کا بل پیسے مینیو کاڈر میں رکھے ۔۔۔ وہ جیسے ہی دو قدم چلی ایک ویٹر سے ٹکرا گئ ۔۔۔ ویٹر کے ہاتھ سے ڈرنگ کے گلاس چھوٹ کر گر گئے ہوٹل میں زیادہ کسی نے نوٹ نہیں کیا تھا کتنی خوبصورت ہے یہ لڑکی ۔۔۔۔کتنی معصوم سی ہے
۔ ۔ زالفہ نے گلاس کی ٹوٹنے پر سامنے دیکھا تو کہہ بنا رہے نہ سکی ۔۔۔۔ ادایان کا ٹیبل نزدیک تھا اسلئے ادیان تو دیکھ ہی عابش کو رہا اور وہ سب سن بھی چکا تھا ڈینس اور عابش کی باتیں ۔۔۔ گلاس ٹوٹنے پر وہ تینوں نے ۔۔۔ لرا ۔زالفہ اور ارون نے بھی عابش کی طرف دیکھا تھا ہاں یہ تو سچ ہے وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے پر میری پرینسسس زالفہ سے زیادہ نہیں ۔۔۔۔ ارون نے زالفہ کے کان میں آخری بات کی سرگوشی کی ۔۔۔۔ زالفہ کے چہرہ پر مسکراہٹ پھیل گئ ۔۔۔ اور یہ ساری بات سن کر لرا کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ زالفہ اور ارون کا خون پی جائے ۔۔۔۔"*** عابش تو چلی گئ تھی ہوٹل سے وہ روکی نہیں تھی ۔۔۔ موم ۔ میں ابھی آتا ہوں ادیان بھی فورا وہاں سے چلا گیا ۔۔۔۔۔

   0
0 Comments